ٹوکیو: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے تنہا رہنے والوں کے اکیلے پن کو دور کرنے کا حل نکال لیا ہے اور ایک ایسی حیران کن ایجاد کی ہے جس سے وہ خود کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے۔
جاپان کی گیگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کہ اکیلے پن کے شکار مرد کو گرل فرینڈ کا ہاتھ تھامنے کا احساس دے گی۔
ڈیوائس کا نام ’My Girlfriend in Walk‘ ہے جو کہ جدید روبوٹک ہاتھ ہے اور اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اگر آپ اس ہاتھ کو تھامیں گے تو یہ ہوبہو اصلی ہاتھ والا احساس فراہم کرے گا۔
سائنسدانوں نے روبوٹک ہاتھ کو ایسے نرم جیل سے بنایا ہے جس سے وہ انسان کی جلد کی طرح احساس دیتا ہے جس میں انتہائی چھوٹے سوراخ بھی ہیں تاکہ اس میں اپنی پسند کی خوشبو بھی ڈالی جا سکے۔
اس روبوٹک ہاتھ میں بلٹ ان پریشر سینسر بھی موجود ہیں جسکے تحت آپ جس قوت سے ہاتھ کو تھامیں گے، یہ ہاتھ بھی اتنی ہی قوت کے ساتھ آپ کا ہاتھ تھامے رکھے گا۔
اس روبوٹک ہاتھ میں ریل بھی لگی ہوئی جس کہ وجہ سے جب آپ اس روبوٹک ہاتھ کو تھام کر واک کریں گے تو یہ ہاتھ انسان ہاتھ کی طرح حرکت کرے گا۔
خیال رہے کہ یہ ڈیوائس اس وقت آزمائشی مراحل میں ہیں جب کہ اس ڈیوائس کو بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ اکیلے پن کا شکار لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔