برن: (روزنامہ دنیا) سوئٹزرلینڈ کے ایک سکول کے بچوں کو خلا میں لے جانے کی تیاری کروائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تیاری سکول کے بچوں میں خلائی ماحول سے متعلق دلچسپی پیدا کرنے کیلئے کروائی جا رہی ہے جبکہ اصل میں بچوں کے خلا میں جانے کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
لسانے شہر کے اس سکول کے اساتذہ بچوں کے ایک گروپ کو مریخ پر جانے والے مشن کی طرح ریہرسل کروا رہے ہیں جبکہ سکول نے کئی ماہرین فلکیات کی مدد بھی حاصل کر رکھی ہے۔ بچوں کو ایک مصنوعی خلائی ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے جہاں انہوں نے مختلف تجربات بھی کئے۔