کشتی میں سوار ہو کر ڈاک بانٹنے والی جرمن خاتون ڈاکیا

Published On 24 July,2021 08:51 am

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کی خاتون شہری انڈریا بونار جو نوکری کرتی ہیں وہ شاید دنیا کی عجیب ترین نوکریوں میں سے ایک ہے۔

ہر سال اپریل سے لے کر اکتوبر کے مہینوں کے دوران وہ تقریباً ہر روز ایک نو میٹر لمبی کشتی پر سوار ہو کر چھوٹی چھوٹی نہروں کے ایک پرسکون نیٹ ورک سے گزرتی ہوئی تقریباً 65 گھروں میں ڈاک پہنچاتی ہیں، ان 65 گھروں تک کسی اور طریقے سے رسائی ممکن ہی نہیں ہے۔

بونار ایک جرمن گاؤں  لید  کی مقامی خاتون ڈاکیا ہیں۔ لید 150 افراد پر مشتمل ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو کہ مارشی جزیروں پر بنا ہوا ہے، یہ برلن سے تقریباً 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔ 47 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر محیط اس علاقے میں شاید ہی کوئی سڑک ہو، یہ پورا علاقہ گھاس کے میدانوں، جنگلات اور نہروں پر مشتمل ہے۔
 

Advertisement