460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟

460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ شہابِ ثاقب ‘‘ایسٹ اینگلین ایسٹروفزیکل ریسرچ آرگنائزیشن’’ کے ڈیرک رابسن نے دریافت کیا تھا جس پر لفبرا یونیورسٹی میں تحقیق جاری ہے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا تھا کہ یہ شہابِ ثاقب اس زمانے سے تعلق رکھتا ہے کہ جب ہمارا سیارہ زمین نیا نیا وجود میں آیا تھا اور شدید گرم، پگھلے ہوئے گولے کی شکل میں تھا۔

امید ہے کہ اس کے اندر موجود مادّے بھی اب تک اسی حالت میں ہوں گے کہ جیسے وہ آج سے اربوں سال پہلے تھے ۔ان حصوں کا تفصیلی مطالعہ ہمیں زمین پر زندگی کی ابتداء سے متعلق معمے کا بہتر جواب حاصل کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا ۔