بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ایک چینی شہری غنودگی میں دانتوں کی صفائی کے دوران ٹوتھ برش نگل گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹ میں برش ہونے کے باعث اسے ایک پیچیدہ قسم کے گیسٹرو اسکوپک آپریشن سے گزرنا پڑا تاکہ اس کے پیٹ میں موجود اس 15 سینٹی میٹر کے ٹوتھ برش کو نکالا جاسکے ۔اس شخص کا تعلق چین کے صوبے جیانگ سو کے علاقے تاژو سے ہے ۔
اس کاکہناہے کہ 10 روز قبل جب وہ صبح جاگا تو ناشتے سے قبل دانتوں کی صفائی کرنے لگااور غنودگی کی سی کیفیت میں غلطی سے برش کو نگل لیا۔ڈاکٹرز نے اس کا چیک اپ کرکے گیسٹرو اسکوپک آپریشن کا فیصلہ کیااور اس پر عملدرآمد بھی کر ڈالا۔