بھارت: نوجوان نے زندہ سانپ چبالیا، ویڈیو وائرل

بھارت: نوجوان نے زندہ سانپ چبالیا، ویڈیو وائرل

کچھ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا میں شہرت حاصل کرنے اور ویڈیو کو وائرل کرنے کے جنون میں ایک نوجوان نے زندہ سانپ کو چبالیا۔

نوجوان نے زندہ سانپ کو کھانے کے بعد اس کی ویڈیو بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی، پہلے تو اس نوجوان نے سانپ کے سر کو جسم سے جدا کیا اور آہستہ آہستہ دانتوں سے چباتے ہوئے پورے سانپ کو کھالیا۔

سانپ کھاتے ہوئے نوجوان دوسرے ساجد نامی نوجوان کو پانی لانے کیلئے آواز دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حیدرآباد پولیس کمشنر اور ڈی جی پی سے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ اس نوجوانوں کو سزا دی جائے۔