سجی سنوری دُلہن کی جم میں ویٹ لفٹنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

Published On 30 November,2021 04:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس پہنی سجی سنوری دُلہن کو جم میں ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن کے فوٹو سیشن کے لیے لڑکیوں کو دریا کنارے یا خوبصورت اور پرتعیش مقامات پر جاتے تو دیکھا گیا ہے لیکن بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دلہن شادی سے قبل ہال جانے کے بجائے جم پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عروسی لباس پہنی سجی سنوری دُلہن کو جم میں ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اورنج رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دُلہن نے مختلف مشینوں پر جاکر ایکسرسائز کی اور اس دوران خوب فوٹوسیشن کرایا۔
 

Advertisement