سانپ کے کاٹنے سے ہلاک بھائی کی آخری رسومات میں جانیوالا بھی سانپ کا شکار ہوگیا

سانپ کے کاٹنے سے ہلاک بھائی کی آخری رسومات میں جانیوالا بھی سانپ کا شکار ہوگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکل آفیسر رادھا رمن سنگھ نے کہا کہ 22 سالہ گووند مشرا نے بدھ کو پنجاب کے بھوانی پور گاؤں میں منعقد اپنے بھائی 38 سالہ اروند مشرا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

ہلاک ہونے والے رشتہ داروں میں سے ایک جس کا نام چندر شیکھر پانڈے کو بھی اسی گھر میں سانپ نے کاٹا جہاں گووند مشرا کی موت ہوئی۔

حکام کے مطابق گووند جس گھر میں سورہے تھے ادھر ایک اور شخص کو اسی رات سانپ نے کاٹا لیکن وہ زندہ بچ گیا البتہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہے۔