بھارتی اداکارہ کنشکا سونی نے خود سے شادی کرلی

Published On 21 August,2022 04:21 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی اداکارہ کنشکا سونی نے خود سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو پاویترا رشتہ میں اداکاری کے لئے مشہور کنشکا سونی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے خود سے شادی کر لی ہے، کچھ دن بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان لوگوں کو مخاطب کیا جو سولو گیمی کے فیصلے پر ٹرول کر رہے تھے۔

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ میرے خود سے شادی کے فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھا رہے ہیں، میں واقعی ہندوستانی ثقافت پر یقین رکھتی ہوں اور یہ میرا فیصلہ ہے، اسی لیے میں نے تنہائی میں رہنے کا انتخاب کیا، شادی جنسی تعلقات کے بارے میں نہیں ہے، یہ محبت اور ایمانداری کے بارے میں ہے جس کی تلاش ہے اور میں نے وہ یقین کھو دیا ہے، اس لیے تنہا رہنا اور خود سے محبت کرنا بہتر ہے۔

کنشکا سونی نے مزید کہا کہ گوگل پر میری پوسٹ کو ٹرینڈنگ اور خبروں میں بنانے کے لیے بہت شکریہ حالانکہ یہ میرا ارادہ نہیں تھا، یہ میرے پورے دل اور جان سے پورے ہوش و حواس کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اب امریکہ میں ہوں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
 

Advertisement