چینی نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ مل سکی

چینی نوجوان کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ مل سکی

چین کی ایک کمپنی کے منیجر نے نوجوان کو صرف موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری پر رکھنے سے انکار کر دیا اور اس کی درخواست پر لکھے فون نمبر پر بدقسمت لکھ کر درخواست مسترد کر دی۔

چین میں ایجوکیشن سے متعلق کام کرنے والی کمپنی کے منیجر نے درخواست گزار کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان کا موبائل فون نمبر کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر 5 کے ہندسے کو اپنے لئے بدقسمتی سمجھتا تھا۔

چینی صوبے شینزین کی ایک کمپنی کے منیجر کو موبائل نمبر کی وجہ سے نوکری نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کی بحث چھڑ گئی ہے جہاں توہم پرستی اب بھی کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر کمپنی سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔