ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے کی گشت کرتے ویڈیو وائرل

ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے کی گشت کرتے ویڈیو وائرل

ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں مریضوں کے تیمارداروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے ہسپتال کے آئی سی یو میں گائے نہ صرف آسانی سے گھس گئی بلکہ وہاں رکھے کچرے کے ڈبے سے کچرا بھی کھایا۔

اس کے بعد بھی گائے انتہائی اطمینان سے کھڑے ہو کر جگالی کرتی رہی اور اس دوران آئی سی یو کا پورا عملہ غائب تھا۔

گائے کی آئی سی یو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ نے سٹاف، سکیورٹی گارڈ وارڈ انچارج کو معطل کر دیا۔