معمر خاتون نے معاہدے کے تحت شدید بیمار شوہر کو قتل کر دیا

معمر خاتون نے معاہدے کے تحت شدید بیمار شوہر کو قتل کر دیا

رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے ڈیٹونا بیچ کے ایک ہسپتال میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک 76 سالہ خاتون نے اپنے 77 سالہ بیمار شوہر کو ہسپتال میں فائرنگ سے قتل کر دیا جو کہ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کا حصہ تھا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر شدید بیمار تھا، ان کے درمیان اس بارے بات چیت ہوئی اور انہوں نے تقریباً تین ہفتے قبل اس واقعے کی منصوبہ بندی کی ، معاہدے کے تحت شوہر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر وہ چاہتا تھا کہ اسکی بیوی اسے ختم کردے۔

حکام نے بتایا کہ اصل منصوبے کے مطابق شوہر کو گولی مارنے کے بعد خاتون نے خود کو بھی گولی مار کر ختم کرنا تھا تاہم وہ شوہر کی موت کے بعد معاہدے پر مکمل عمل کرنے میں ناکام رہی۔

حکام کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ خاتون ہسپتال میں بندوق کیسے لے کر آئی لیکن اس نے ہسپتال کے عملے یا دیگر مریضوں کو کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں دی، خاتون کو ڈیٹونا بیچ میں واقع والیسیا کاؤنٹی جیل منتقل کیا جائے گا۔

پولیس چیف نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بدقسمتی سے عام ہیں، یہ ایک المناک صورتحال ہے،اس سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی زندگی کی آزمائشوں اور مصیبتوں سے محفوظ نہیں ہے۔