تاوان ادا نہ کرنے پر ہیکرز نے خاتون کی برہنہ تصاویر شیئر کر دیں

Published On 09 March,2023 09:55 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) روسی ہیکرز نے امریکا کے ایک ہسپتال کا ڈیٹا ہیک کیا تھا، ہسپتال میں کینسر کی ایک مریضہ زیر علاج تھی جس کی برہنہ تصاویر شیئر کرنے کے بدلے ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ہیکرز نے رواں ماہ کی 4 تاریخ کو امریکہ کے ایک ہسپتال لی ویلی ہیلتھ نیٹورک کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کر کے اہم ڈیٹا چرا لیا تھا۔

کامیاب سائبر حملے کے بعد ہیکرز نے ہسپتال انتظامیہ کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ ہم لمبے عرصے سے آپ کے نیٹورک میں موجود تھے، آپ کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے جس میں مریضوں کی تفصیلات، پاسپورٹس کی مندرجات، سوال نامے اور نجی معلومات سمیت برہنہ تصاویر شامل ہیں۔

ہیکرز نے ڈیٹا شیئر نہ کرنے کے بدلے میں 15 لاکھ امریکی ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاوان کی رقم دینے سے انکار پر ہیکرز نے کینسر کی مریضہ کی حساس معلومات پر مبنی دستاویزات اور ریڈی ایشن اونکولوجی ٹریٹمنٹ کے دوران لی گئی 3 برہنہ تصاویر سمیت دیگر ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا۔

Advertisement