لاہور: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل رکشے پر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے کیس میں چار ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔
کیمپ جیل میں رکشہ سوار متاثرہ خاتون نے چاروں ملزمان کی شناخت کی، خاتون نے عثمان، عرفان، عبدالرحمن اور ساجد کو شناخت کیا۔ چاروں ملزمان نے 14 اگست کو چنگ چی رکشہ پر خاتون کو ہراساں کیا اور بدتمیزی کی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق چاروں لڑکوں نے رکشے کا پیچھا کیا اور اس پر نازیبا جملے کسے، خاتون کے مطابق ملزمان مسلسل نازیبا جملے بولتے رہے۔ اسی دوران ملزم ساجد نے چلتے رکشے پر نازیبا حرکت کی اور وہاں سے بھاگ گیا۔ شناخت پریڈ کی رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کیا جائے گا۔