نئی دہلی: (ویب ڈیسک) نوبیاہتا جوڑے نے مہنگائی اور خرچوں سے بچنے کیلئے اپنی شادی پر مہمانوں کو کھانے کے ساتھ ڈرنکس دینے سے انکار کر دیا۔
دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث شادی کے اخراجات کم کرنے کے لیے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی شادی کے اخراجات اٹھانے والے ایک جوڑے نے پیسے بچانے کیلئے شادی میں آنے والے مہمانوں کو مشروبات کے بجائے صرف پانی سے گزارا کرایا، جوڑے نے مہنگائی کی وجہ سے شادی میں شراب کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات کو مینیو سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے منگیتر شراب نہیں پیتے اور اس پر بھاری پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے شادی میں صرف سادہ پانی رکھا، مہمان شادی میں صرف مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں لیکن ڈرنکس میں صرف سادہ پانی ہی دستیاب ہوگا۔
لڑکی کے مطابق جوڑے کے اس فیصلے سے بہت سے مہمانوں کو شدید اعتراض بھی ہوا۔