نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون نے دوست کے ہمراہ گفتگو کے دوران بے دھیانی میں ایئر پوڈ کو ’’وٹامن‘‘ کی گولی سمجھ کر نگل لیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک 52 سالہ ٹک ٹاکر ریئلٹر ٹینا نے لوگوں کو ہنسنے اور حیرانی پر مجبور کر دیا جب اس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کے ایپل ایئر پوڈ پرو میں سے ایک کو وٹامن سمجھ کر نگل لیا۔
افسوسناک لیکن مزاحیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریئلٹر ٹینا صبح اپنی دوست کے ہمراہ چہل قدمی کرنے نکلی ہوئی تھی، گفتگو میں مگن وہ گھر میں اپنی وٹامن کی گولی لینے گئی اور غلطی سے اپنے شوہر کا ایئر پوڈ گولی سمجھ کر کھا لیا۔
خاتون نے بتایا کہ جیسے ہی میں نے ایئرپوڈ نگلا مجھے لگا کچھ عجیب چیز ہوئی ہے، جلد ہی احساس ہوا کہ میں نے گولی کی جگہ ایئرپوڈ کھالیا جو کہ آہستہ آہستہ مجھے اپنے حلق سے معدے کی جانب اترتا محسوس ہو رہا تھا۔
ریئلٹرٹینا کے مطابق جب وہ گھر پہنچی اور اپنے شوہر کو یہ بات بتائی تو اس نے اس سے کہا کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔
بعدازاں خاتون نے ٹک ٹاک پر یہ واقعہ بتایا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ایئرپوڈز ان کے اندر سے اب نکل چکے ہیں۔