کیپر کی ناقابلِ یقین کیچ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کیپر کی ناقابلِ یقین کیچ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں ایک مقامی کرکٹ لیگ کے دوران وکٹ کیپر کی کیچ پکڑنے کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر کیچ پکڑنے کیلئے چھلانگ لگاتا ہے، لیکن گیند اسکے گلوز میں نہیں آئی، تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ گیند زمین پر بھی نہیں گرتی بلکہ پیچھے اسکی کمر پر چلی جاتی ہے۔

کرکٹ کے قانون کے مطابق گیند زمین پر نہیں لگنے کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی نے وکٹ کیپر کی کمر سے گیند اٹھائی اور بیٹر کو آؤٹ قرار دیا گیا۔