راجوری: (ویب ڈیسک) ماں نے ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اپنے نوزائیدہ بچے کی نعش ندی میں پھینک دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کے سرحدی ضلع راجوری کے ایک علاقے میں خاتون نے بچہ پیدا ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اس کی نعش راجوری ندی میں بہا دی۔
راجوری پولیس کا کہنا ہے کہ 9 نومبر 2023 کو راجوری کے نابھن محلہ کے قریب ایک نالے میں ایک نوزائیدہ بچے کی نعش دیکھی گئی تھی۔
نوزائیدہ بچے کی نعش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ پنجگریاں کے گاؤں نائیکا کی رہائشی خاتون پرویز اختر زوجہ نعیم احمد نے بچے کو جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری میں جنم دیا تھا، گھر واپس آتے ہوئے بچے کو ندی کے پانی میں پھینک دیا۔
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے کو ندی میں پھینکنے پر ماں کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔