بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں 100 سے زائد زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔
کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگوں میں رکھے مختلف اقسام کے کلبلاتے زندہ سانپ برآمد کر لیے۔
بیان میں بتایا گیا کہ وہ شخص 104 سانپوں کو ہانگ کانگ سے چین لے جا رہا تھا جن میں سے بیشتر ایسے سانپ تھے جو چین میں نہیں پائے جاتے۔
چین میں ایسے جانوروں کو بلا اجازت لے کر آنا منع ہے جو وہاں نہیں پائے جاتے، حکام کے مطابق اس شخص نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔