نیو دہلی :(دنیا نیوز ) انڈیا میں دنیا کی پہلی سی این جی موٹربائیک لانچ کی گئی ہے، فریڈم 125 نامی اس بائیک کو مقامی آٹو کمپنی نے تیار کیا ہے۔
بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جہاں عام بائیک میں پیٹرول کا خرچہ 2 روپے 25 پیسے فی کلومیٹر آتا ہے وہیں اس سی این جی موٹر بائیک کی مدد سے یہ خرچہ 1 روپیہ فی کلومیٹر رہ جائے گا اور اس کی قیمت لگ بھگ 95 ہزار انڈین روپے سے شروع ہوتی ہے۔
بائیک کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیک متعارف کرانے کا مقصد ایک طرف فیول کی بچت دوسری طرف ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا ہے۔
دوسری جانب بائیک متعارف ہونے کے بعد موٹر سائیکل کے شوقین حضرات کی جانب سے کمپنی کے اس اقدامات کو سراہا جارہا ہے ۔