دنیا کا معمر ترین شخص 112 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا معمر ترین شخص 112 برس کی عمر میں چل بسا

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روز انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئے، جان کے خاندان نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے زندگی کے آخری دن خوشگواز انداز میں گزرے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان 26 اگست 1912 کو انگلینڈ کے شہر لیورپول میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ انہوں نے 1942 میں شادی کی بعد ازاں ان کی بیوی 1986 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جان کو اپنی 100 سے 110 سال کی عمر کے دوران ہر سال برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی طرف سے سالگرہ کا کارڈ موصول ہوا، جو ان سے تقریباً 14 سال چھوٹی تھیں۔

اپریل 2024 میں وینزویلا کے 114 سالہ جوآن ویسنٹ پیریز مورا کے انتقال کے بعد جان نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا۔