ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کیلئے رقم ادھار لینے پر مجبور

Published On 05 June,2025 08:47 am

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے نمبر ون ارب پتی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اپنی شادی کے لئے پیسے ادھار لینے پر مجبور ہوگئے۔

دنیا بھر میں اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور انفلوئنسر جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جبکہ وہ یوٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زیادہ ذاتی پیسے نہیں ہیں اور وہ اپنی شادی کیلئے والدہ سے رقم ادھار لیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے پوسٹ شیئر کی کہ انہوں نے اپنی آنے والی شادی کے اخراجات کی مد میں اپنی والدہ سے رقم ادھار مانگی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے ایکس پر کہا کہ ’’میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسے ہیں کیونکہ میں ہر چیز کی دوبارہ سرمایہ کاری کرتا ہوں (میرے خیال میں اس سال ہم کانٹینٹ پر ایک چوتھائی ارب خرچ کریں گے)‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ستم ظریفی یہ ہے کہ میں اپنی آنے والی شادی کی ادائیگی کے لئے اصل میں اپنی ماں سے ڈالرز ادھار لے رہا ہوں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ کاغذات کے تحت جو کاروبار میرے پاس ہیں وہ بہت قیمتی ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک سلطنت بنائی، کانٹینٹ پر کروڑوں خرچ کئے اور پھر بھی شادی کیلئے ماں کی مدد، عاجزی برقرار رکھیں لیجنڈ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’لیکن جو پیسہ آپ اپنی ماں سے ادھار لے رہے ہیں وہ شاید آپ نے نے ہی انہیں دیئے ہونگے، ایک شخص نے لکھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ یہ ایک مذاق ہے، 10 سالہ بچے کے علاوہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا‘‘۔