کنوارہ شخص گھر بیٹھے بٹھائے شادی شدہ بن گیا

Published On 04 July,2025 08:43 am

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے خوبصورت اور یادگار دن ہوتا ہے، جس کیلئے وہ خوب اہتمام کرتا ہے، لیکن ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص بغیر شادی کئے گھر بیٹھے بٹھائے شادی شدہ بن گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں 42 سالہ شخص کو میرج سرٹیفکیٹ ملا، اسے پتہ چلا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹین میری نے اس کی رضامندی اور اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہوگیا۔

بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا، میرج سرٹیفکیٹ ملنے پر مذکور شخص نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کر کے خاتون کو ہراسانی کیس میں گرفتار کرا دیا۔

اس کیس پر پولیس بھی حیران ہے اور پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 23 سال کیریئر میں ایسا واقعہ آج تک نہیں دیکھا کہ کسی کی شادی ایسے ہوئی ہو جس میں وہ خود موجود نہ ہو۔