شکرگڑھ میں گھر سےدرجنوں سانپ نکلنے کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا

Published On 25 November,2025 11:18 pm

شکرگڑھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں گھر سےدرجنوں سانپ نکل آئے۔

ریسکو ذرائع کے مطابق واقعہ شکر گڑھ کے علاقے انتووالی میں پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر گھر کے گٹر کے ٹینک سے 29 سانپ برآمد ہوئے۔

اِس حوالے سے وہاں کام کرنے والے مزدورں کا کہنا تھا کہ اینٹوں کا ذخیرہ ہٹاتے ہی درجنوں سانپوں نے اُن پر حملہ کر دیا، تاہم وہ محفوظ رہے، تمام سانپ حملے کے بعد بھاگ کر گٹر کے ٹینک میں دوبارہ گھس گئے۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر متعلقہ گھر سے تمام 29 سانپوں کو زندہ پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا ہے۔