امریکی شہری کے گھر میں گھسا ہرن 2 دن تک تہہ خانے میں پھنسا رہا

Published On 07 January,2026 05:58 am

ماڈیسن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن میں مالک کی غیر موجودگی میں ایک ہرن گھر میں گھس آیا جو 2 دن تک تہہ خانے میں پھنسا رہا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو حکام کو کال کرکے اطلاع دی گئی کہ ایک ہرن بظاہر پڑوسی کے گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور تہہ خانے میں پھنس گیا، اس کے بعد ریسکیو ٹیم نے آپریشن کا آغاز کیا۔

حکام کے مطابق اس وقت گھر کے رہائشی شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ہرن کو جال لگا کر پکڑا اور واپس قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا، ہرن بظاہر شدید زخمی نہیں تھا، تاہم اس نے گھر کے تہہ خانے میں خاصی افراتفری مچا دی تھی۔

اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ چند ہفتے قبل مشیگن کے شہر واکر میں بھی پیش آیا تھا جہاں پولیس کو ایک گھر کے اندر سے ہرن نکالنے کیلئے بلایا گیا تھا۔