خلاصہ
- بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کی جانب سے روبوٹیکس کے شعبے میں بہت تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے، اب چین کی ایک کمپنی نے ایسے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو مارشل آرٹس کے بھی ماہر ہیں۔
جی ہاں واقعی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ روبوٹ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں اور مکمل ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں، یہ روبوٹ چین کے معروف شاؤلین ٹیمپ میں کنگفو کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔
کمپنی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹس روایتی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں، ان کو ایگی بوٹ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ توازن اور رفتار میں کافی حد تک انسانوں جیسے ہیں۔
— Science girl (@sciencegirl) February 5, 2026
ان کی ویڈیو فروری کے اولین عشرے میں سامنے آئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، یہ پہلی بار نہیں کہ چین میں روبوٹس کی جانب سے اس طرح کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا گیا ہو۔
مارچ 2025 میں شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسے روبوٹ متعارف کرائے تھے جو انسانوں کی طرح سائیکل چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے، مئی 2025 میں اسی کمپنی نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں روبوٹس جمناسٹک کا مظاہرہ کر ہرے تھے۔
یہ کنگفو روبوٹس جن کو لنگشی ایکس 2 کا نام دیا گیا ہے، گو ٹو 1 نامی اے آئی ماڈل سے لیس ہیں، یہ ٹیکنالوجی ان روبوٹس کو ہم آہنگ ہوکر حرکت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، اسی طرح وہ سیکھنے، منصوبہ بندی کرنے اور مختلف ٹاسک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔