مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی

مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر روانوک میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے باہر ایک باز زمین پر بیٹھی نظر آئی، جو اڑنے کی کوشش بھی نہیں کر رہی تھی، خاتون نے فوری طور پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز کو اطلاع دی، جس پر امدادی ٹیم نے باز کو طبی معائنے کے لیے منتقل کردیا۔

ماہرین نے باز کی ہڈیوں، آنکھوں، سر اور جسم کا تفصیلی معائنہ کیا، تاہم اسے کوئی چوٹ یا بیماری لاحق نہیں تھی، مزید جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ باز کا وزن غیر معمولی طور پر بڑھ چکا ہے، جس کے باعث وہ اڑنے سے قاصر ہوگئی تھی۔

ماہرین کے مطابق مادہ باز کا وزن تقریباً 2 پاؤنڈ تھا، جو اس نسل کی عام مادہ باز کے اوسط وزن سے تقریباً ایک پاؤنڈ زیادہ تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ علاقے میں ایک پڑوسی کی مرغیاں مسلسل غائب ہو رہی تھیں اور شبہ ظاہر کیا گیا کہ باز انہیں شکار کرکے کھاتی رہی تھی، آسانی سے خوراک دستیاب ہونے کے باعث اسے مسلسل شکار کی تلاش میں نکلنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی اور وہ پیٹ بھر کر کھانے کے بعد درختوں پر آرام کرتی رہتی تھی۔

ماہرین نے باز کو اب وزن کم کرنے کے لیے خصوصی غذا پر رکھ دیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فطری جسمانی حالت حاصل کرکے پرواز کے قابل ہوسکے۔