دنیا
خلاصہ
- مصنوعی جھیل کے کنارے بنی یہ مسجد فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے، دن کی روشنی میں دودھیا ،مغرب میں نارنجی اور رات کی تاریکی میں چاند کی روشنی اس مسجد کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتی ہے
جکارتہ (دنیا نیوز) ملائشیا میں شیشے سے بنی مسجد دنیا کی خوبصورت مساجد میں ایک ہے ۔ اس مسجد کا ہر حصہ کرسٹل سے بنا ہے ۔ مصنوعی تالاب پر بنی یہ مسجد دور سے دیکھنے میں تیرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔
مصنوعی جھیل کے کنارے بنی یہ مسجد فن تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے ۔ دن کی روشنی میں دودھیا ،مغرب میں نارنجی اور رات کی تاریکی میں چاند کی روشنی اس مسجد کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتی ہے ۔
.jpg)
کرسٹل مسجد کا حسن روزانہ دن ڈھلتے بدلتا ہے اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے ۔ یہ مسجد دور حاضر کے جدید تقاضوں سے آراستہ ہے ، اندر کا حصہ انتہائی شفاف ہے ، مسجد کی آرائش پر 80 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ۔ دنیا کی خوبصورت مساجد میں سے ایک اور سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز اس مسجد میں پندرہ سو نمازیوں کی گنجائش ہے ۔