زلزلہ فیض آباد سے چھیاسٹھ کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا ،:افغان میڈیا ، زلزلے کے جھٹکوں سے دہلی بھی لرز اٹھا :بھارتی میڈیا
کابل (دنیا نیوز ) ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں آئے زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے ہمسایہ ملکوں بھارت اور افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ، چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی افراتفری پھیلا دی۔ افغان میڈیا نے امریکا کے زلزلہ پیما ادارے یو ایس جیولوجیکل سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ زلزلہ شہر فیض آباد سے چھیاسٹھ کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔
زلزلے کے جھٹکے کابل تک محسوس کئے گئے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے زلزلے سے دارالحکومت دلی بھی لرز اٹھا۔ مقبوضہ کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دلی میٹرو ٹرین کی سروس کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔ ابھی تک کہیں سے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔