انقرہ: (دنیا نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ نے ترک صدر کو منا لیا،، دونوں رہنماؤں نے شام میں مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کر لیا۔ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ دونوں ملک شام میں اپنے طور پر کچھ نہیں کریں گے۔
ترکی اور امریکا کے کشیدہ تعلقات اب بہتری کی جانب گامزن ہونا شروع ہو گئے ہیں، دونوں نیٹو ممبرز نے شام میں مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ترک صدر صدر طیب اردوان اور اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹیلرسن نے کہا کہ ترکی کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کا حق حاصل ہے، تاہم اب دونوں ملک شام میں اپنے طور پر کچھ نہیں کریں گے۔
ادھر ترک وزیرِ خارجہ نے مشترکہ پالیسی کی تشکیل کے لیے اگلے ماہ مذاکرات کا عندیہ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ شامی علاقوں میں جاری ترک آپریشن کے باعث امریکا اور ترکی کی افواج میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔