طیارہ تہران سے مسافروں کو لے کر یسوج جا رہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ، امدادی کارروائیاں جاری
تہران (دنیا نیوز ) ایرانی مسافر طیارہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ طیارہ مسافروں کو تہران سے لے کر یسوج جا رہا تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اصفہان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔