تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے عالمی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکا اپنے جوہری پروگرام ترک کریں، پھر ایران سے مذاکرات کریں۔
ایران نے اپنا میزائل پروگرام بند کرنے کے لیے امریکا اور یورپ سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکا پہلے اپنے جوہری پروگرام ترک کریں پھر ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے یورپ اور امریکا کو مشرق وسطیٰ میں بد امنی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔