''ضمیر کا قافلہ '' نامی قافلے میں شریک ہونے کا مقصد شام میں جاری مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے
استنبول (دنیا نیوز ) مختلف ممالک سے دو ہزار خواتین کا قافلہ آج ترکی اور شام کی سرحد پر پہنچے گا، "ضمیر کا قافلہ"کی شرکاء کا مقصد شام میں جاری جنگ کے دوران خواتین پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 55 ممالک کی دو ہزار خواتین شام میں جاری سات سالہ جنگ میں خواتین کی تکالیف دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں ۔
خواتین اور لڑکیوں پر مظالم سے آگاہی کے لیے شروع کیا جانے والا conscience convoy منگل کے روز استنبول سے شروع ہوا۔ قافلے میں سماجی رہنما، وکلاء، اساتذہ، آرٹسٹ، ایتھلیٹس اور گھریلوخواتین شامل ہیں۔ یہ قافلہ آج شام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ترکی اور شام کی سرحد پر پہنچے گا۔