نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے انکے خلاف گانے گائے اور گھنٹیاں بجائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹرمپ نے صدرِ امریکہ کے عہدے کو داغدار کر دیا ہے۔
مظاہرین مین ہٹن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر جہاں صدر ٹرمپ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کر رہے تھے، احتجاج کیلئے جمع ہوئے۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ انہیں ایک صدر چاہئیے نہ کہ برا ٹویٹ کرنے والا شخص۔ مظاہرین نے انہیں جھوٹا، چور اور سب سے بڑا شکاری قرار دیا۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا ٹرمپ نے صدر کے عہدے کو داغدار کر دیا ہے۔