نیویارک (دنیا نیوز ) نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کا انکشاف،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ سٹورمی ڈینئیلز کو خاموش رہنے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیئے۔
فوکس نیوز کو دیئے ایک انٹرویو میں جولیانی نے کہا صدر ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے اداکارہ کو دو ہزار سولہ میں رقم ادا کی، صدر ٹرمپ کو اس کا علم تھا اور انہوں نے یہ رقم بعد میں کوہن کو ادا کر دی۔
ایک سوال کے جواب میں جولیانی نے کہا صدر ٹرمپ نے یہ رقم اپنی جیب سے ادا کی نہ کہ انتخابات کے لئے دیئے گئے چندے سے، جولیانی صدر ٹرمپ کے دوست ہیں اور گزشتہ ماہ ان کی لیگل ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔