انڈونیشیا میں سونامی، 222 افراد جان کی بازی ہار گئے

Last Updated On 23 December,2018 06:38 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں سونامی سے 222 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق 843 افراد زخمی جبکہ 28 لاپتہ ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا ایک بار پھر سونامی کی زد میں، سمندر کی بپھری لہروں نے ہر طرف تباہی کی داستانیں چھوڑ دیں۔ ڈزاسٹرمینجمنٹ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا حکام کا کہنا ہے کہ سونامی سے چار اضلاع متاثر ہوئے، 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سونامی کی بلند لہروں نے کئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ دسمبر دو ہزار چار میں آنے والے سونامی سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

 

Advertisement