جنیوا: (نیٹ نیوز) سری لنکا میں ایسٹر کے دوران چرچز اور دیگر مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد بھی سامنے آ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق خوفناک حملوں کے دوران 320 افراد ہلاک ہوئے۔ یونیسف کے ترجمان کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 45 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد بچے ایسے بھی ہیں کہ جو شدید زخمی ہیں اور صحت یاب ہونے کے لیے زندگی سے لڑ رہے ہیں۔