جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ نے والد کا قتل کرنے والوں کو معاف کردیا ہے۔

صلاح خاشقجی نے کہا کہ ماہ رمضان کی مقدس شب کو ہمارے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب کی یہ آیت آئی جس کا فرمان ہے کہ ’جو شخص معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اللہ اس کا اجر دیتا ہے، وہ ناانصافی پسند نہیں کرتا‘۔

جمال خاشقجی کے بیٹے نے مزید کہا کہ ہم شہید جمال خاشقجی کے بیٹے اعلان کرتے ہیں ہم اپنے والد کے قاتلوں کو اللہ کی خاطر معاف کرتے ہیں اور اس سے اجر مانگتے ہیں۔