فراڈ کے الزامات پر روس کے نائب وزیر توانائی گرفتار

Published On 09 September,2020 05:31 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں تفتیشی حکام نے توانائی کے ڈپٹی وزیر کو فراڈ کے الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تفتیشی حکام نے ڈپٹی وزیر برائے توانائی اناتولی تخانوو کو حراست میں لے لیا۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈپٹی وزیر کو تفتیشی حکام نے وزارت میں تلاشی کے بعد گرفتار کیا۔ تخانوو وزارت میں ڈیجیٹل پراجیکٹس کو دیکھتے تھے۔

ڈپٹی وزیر تخانوو روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک کے آٹھ نائبین میں سے ایک ہیں۔ تخانوو کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت توانائی نے روئٹرز کے سوال کا جواب نہیں دیا۔
 

Advertisement