ماسکو: (ویب ڈیسک) روس میں ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے اپنے تین ساتھی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے روسی میڈیا اور فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تین فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔
روس کی مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ نے بیان دیا ہے کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ کرنے والے فوجی کو تلاش کر رہے ہیں۔