افغانستان میں بھیانک جنگی جرائم پر آسٹریلیا معافی مانگے: چین

افغانستان میں بھیانک جنگی جرائم پر آسٹریلیا معافی مانگے: چین

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی فورسز نے افغانستان میں شہریوں اور قیدیوں کو بے دردی سے قتل کیا، اہلکاروں نے 14 سال کے لڑکے کا گلا کاٹ کر لاش کو دریا میں پھینکا، آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو چاہیے کہ ان جرائم پر رسمی طور سے افغانستان سے معافی مانگیں۔ 

لیجیان ژاؤ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی فوجیوں کی جانب سے افغان شہریوں اور قیدیوں کے قتل کرنے پر سکتے میں ہوں۔ ہم سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں اور ان کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔