لندن: (دنیا نیوز) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
لندن کی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر جولین اسانج کو رہا کردیا گیا تو وہ مزید قانونی کارروائی کے لئے دوبارہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔
وکی لیکس بانی سخت ترین سیکورٹی جیل میں ہی رہیں گے ، گزشتہ دنوں برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست بھی مسترد کی تھی۔