نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر کو ئی اندر کا فرد حملہ کرسکتا ہے۔
حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر تعینات 25 ہزار نیشنل گارڈز کی سکریننگ کے عمل کا آغاز کردیا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ اندر کا ہی کوئی فرد جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر حملہ کرسکتا ہے۔
تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے چند بلوائیوں کا سیکورٹی ایجنسی سے بھی تعلق تھا۔