بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشتگردی نے کئی خاندان اجاڑ دیئے، 35 جاں بحق

Published On 21 January,2021 09:09 pm

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ بازار میں خریداری میں مصروف تھے۔ الطیران سکوائر کو دہشتگردوں نے دو بموں سے نشانہ بنایا جس سے 35 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد کے علاقے الباب الشرقی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تعاقب کے دوران دو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کی وجہ سے یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

ان دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 73 زخمی ہوئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

دھماکوں کے بعد بغداد میں سیکورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے فوج کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب بغداد میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، اسے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 

Advertisement