نیویارک: ریاستی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دینے کی قرارداد منظور

نیویارک: ریاستی اسمبلی میں 5 فروری کو کشمیر ڈے قرار دینے کی قرارداد منظور

قرارداد کے ذریعے بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچانے میں پاکستان امریکا گروپ کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔

پاکستان امریکا گروپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کی قراردادیں امریکا کی باقی ریاستی اسمبلیوں میں بھی پاس کرائیں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے بہت کم تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کثیر تعداد میں لوگوں کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اس دن کا حصہ بنے اور تاریخ رقم کر دی۔

دوسری جانب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ کیا، سیکڑوں گاڑیوں اور ٹرکوں پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔