عراق میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے، بھاری نقصان کا خدشہ

عراق میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے، بھاری نقصان کا خدشہ

خبرایجنسی کے مطابق واقعہ عراق کے مغربی علاقے کی ملٹری بیس پر پیش آیا، 13 راکٹ امریکا اور اتحادی فورس کی بیس پر داغے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ ملٹری بیس پر عراقی، امریکی اور اتحادی افواج تعینات ہیں۔

امریکی حکام نے تفصیل نہیں بتائی، امریکا کے شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر حملے کے بعد یہ امریکی بیس پر پہلا حملہ ہے۔