تہران: دنیا نیوز) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل ویانامیں جاری ایٹمی مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
جی سی سی نے عالمی طاقتوں سے 2015 کے جوہری معاہدے میں اپنے مطالبات شامل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی ایران نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ا
یران نے خلیج تعاون کونسل کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔
ویانا میں ایرانی اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو مکمل بحال کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔