بھارت: ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے

Published On 22 April,2021 10:17 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ د تین لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے، عدالت نے مرکزی حکومت سے دلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

 

بھارت میں کورونا وائرس آؤٹ آف کنٹرول، ایک روز میں ریکارڈ تین لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کورونا سے بھارت میں مزید 2 ہزار 2 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

 

دوسری جانب مودی سرکار کی لاپرواہی کے باعدث مریضوں کے لیے آکسیجن کم پڑ گئی، بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ضرورت کے باوجود آکسیجن ایکسپورٹ کر دی گئی۔

بھارت کی کئی ریاستیں آکسیجن کے معاملے پر ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں، دلی نے ہریانہ اور اترپردیش پر آکسیجن کی فراہمی روکنے کا الزام عائد کردیا۔

 

Advertisement