لندن: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی کورونا وبا کی ابتدا کے بارے میں مکمل تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی وزیر برائے ویکسین نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی شروعات سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو مکمل تحقیقات کی اجازت ملنی چاہیے۔ یہ سمجھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا۔ اس سے مستقبل میں عالمی وباؤں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین نے فروری میں کہا تھا کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ کوویڈ 19 لیبارٹری میں کسی حادثے سے پھیلا ہے۔