بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، مزید 3 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، مزید 3 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

بھارت میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ موذی وبا سے مزید 3 ہزار 382 افراد ہلاک ہوگئے۔ وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔

حکام کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر میں گزشتہ ماہ باون فیصد اموات دیہی علاقوں میں ہوئیں جبکہ شہری علاقوں کی نسبت 53 فیصد کیسز بھی دیہی علاقوں میں ہی سامنے آئے۔